Saturday, 10 February 2018

موبائل فون کی اصلیت جاننے کا آسان طریقہ



پچھلی ایک دہائی کے عرصے میں موبائل فون ٹیکنالوجی نے تیز رفتار ترقی کی ہے جس کے اثرات عام آدمی تک منتقل ہونا شروع ہوگئے ہیں - بٹن یا کی پیڈ موبائل سے گزر کر اب دنیا اسمارٹ فون کی دوڑ میں لگی ہوئی ہے - مختلف کمپنیاں نت نئے ڈیزائن اور سہولیات کے ساتھ اپنے اسمارٹ فونز کو لانچ کر رہی ہیں جو کچھ ہی عرصے میں اوسط آمدنی والے افراد کی بھی پہنچ میں آجاتے ہیں, لیکن دوسری طرف بہت ساری ایسی کمپنیاں بھی ہیں جو ان مشہور کمپنیوں کے موبائل فونز کی ہو بہو نقل تیار کر کے سستے داموں مارکیٹ میں بیچ رہی ہیں جس سے نہ صرف ان کمپنیوں کا نقصان ہورہا ہے بلکہ عام صارف کو بھی اصل کے نام پر دھوکہ دیا جا رہا ہے -

اگر آپ نے موبائل خرید لیا ہے یا آپ نیا موبائل خریدنے جا رہے ہیں تو اس قسم کی دھوکہ دھڑی سے بچنے کے لیے ایک آسان طریقہ میں آپ کو بتانے جا رہا ہوں جس سے آپ فورا ہی یہ جان پائیں گے کہ آپ کا موبائل اصل یعنی اوریجنل ہے یا اس کی نقل ہے - 

سب پہلے #06#* ڈائل کرکے موبائل کا آئی ایم ای آئی (IMEI) نمبر معلوم کریں -

اس کے بعد کوڈ کا چھٹا اور ساتواں نمبر دیکھیں:

اگر نمبر 00, 01 یا 10 ہے تو موبائل اوریجنل ہے -
اگر نمبر 50, 05, 06 یا 60 ہے تو چائنہ کی فرسٹ کاپی ہے -
اگر نمبر 07,70, 08 یا 80 ہے تھرڈ کلاس کوالٹی کا ہے -
اگر نمبر 20 یا 02 ہے تو بھارت کی سستی کوالٹی کا ہے -
اگر نمبر 03 یا 30 ہے تو ویتنام یا دبئی کا ہے جو کہ کوالٹی میں بھارت سے ایک قدم آگے ہے -

نوٹ: یہ بلاگ صرف معلومات کی غرض سے لکھا گیا ہے اس لیے اطمینان کے لیے مزید طریقوں سے رجوع کیا جائے - موبائل کی اصلیت جاننے کے بہت سارے طریقے ہیں اگر آپ کو یقین ہے کہ آپ کا موبائل اصل ہے تو اسے کراس چیک ضرور کرائیں - امید ہے یہ بلاگ آپ کے لیے فائدہ مند ثابت ہوگا, اپنی رائے دیجیے اور اگر آپ کے پاس بھی اس حوالے سے معلومات ہوں تو کمنٹ میں ضرور شئیر کیجیے -

0 comments:

اگر ممکن ہے تو اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔