Friday, 9 February 2018

ایک نا امید بیوی کا ٹیکنیکل سپورٹ کو خط




ڈيئر ٹیکنیکل سپورٹ..
پچھلے سال میں 'بوائے فرینڈ 5.0' سے 'ھزبینڈ 1.0' کو اپ گریڈ ہوگئی ہوں لیکن میں نے واضح طور پر محسوس کیا ہے کہ پورے سسٹم کی کارکردگی میں سست رفتاری سی آگئی ہے خاص طور پر 'فلاورز' اور 'جیولری' کے ایپلی کیشنز میں جو کہ 'بوائے فرینڈ 5.0' کے نیچے بخوبی چل رہے تھے..
اسی طرح 'ہزبینڈ 5.0' نے بہت سے قیمتی ایپلی کیشنز کو ان انسٹال کر دیا ہے جیسے 'رومانس 9.5' اور 'پرسنل اٹینشن 6.5' جبكہ بہت سے غیر ضروری پروگرام انسٹال کر دیے ہیں جیسے 'پی ایس ایل 1.0' 'سڑاسچ3.0' اور 'ویمن ٹینس 5.0'
'کنورسیشن 8.0' بھی اب نہیں چلتا اور 'ہاؤس کلیننگ 2.6' نے سسٹم کو کریش کردیا ہے..
یاد رہے کہ میں نے 'نیگنگ 5.3' بھی چلایا تھا تاکہ ان پرابلمز کو فکس کیا جا سکے لیکن کوئى فائدہ نہیں ہوا.. اب میں کیا کروں؟
ايک نا امید
*************

ڈیئر نا امید
سب سے پہلے تو یہ بات ذہن میں رکھیں کہ 'بوائے فرینڈ 5.0' ایک انٹر ٹینمنٹ  پیکج ہے جبکہ 'ہزبینڈ 5.0' ایک آپریٹنگ سسٹم..
آپ کے ذکر کردہ مسائل کے لیے برائے مہربانی یہ کمانڈ 'مجھے لگا تھا تم مجھ سے پیار کرتے ہو.HTML' انٹر کرکے 'آنسو 6.2' ڈاؤنلوڈ کریں اور 'گلٹ 3.0' کی اپڈیٹ چلائیں..
اگر ان ایپلی کیشنز نے اُسی طرح کام کیا جس طرح ڈیزائن کیے گئے ہیں تو 'ہزبینڈ 1.0' فورا خودکار طریقے سے 'جیولری 2.0' اور 'فلاورز 3.5' کے ایپلی کیشنز چلا لے گا..
یاد رہے کہ مذکورہ بالا کمانڈ اور ایپلی کیشنز کا کثرت استعمال 'ہزبینڈ 1.0' کو ڈیفالٹ موڈ میں لے جا کر دوستوں کے ساتھ 'دم مارو دم 6.1' يا 'ترش رو خاموشى 2.5' کا باعث بن سکتا ہے..
'دم مارو دم6.1' ایک بہت برا پروگرام ہے جو 'کھانسی بیٹا' کو ڈاؤنلوڈ کر دیتا ہے..
مزید جو بھی پرابلم ہو  'ساس  1.0' کو کسى بهى حال میں انسٹال نہ کریں (یہ بیک گراؤنڈ میں ایک خصوصی وائرس چلا کر سسٹم کے تمام وسائل کو کنٹرول کرلیتا ہے)
اسی طرح 'بوائے فرینڈ 5.0' کو بهى دوبارہ انسٹال کرنے کی کوشش ہرگز نہ کریں, یہ ایک ان سپورٹیبل ایپلی کیشن ہے جو 'ہزبینڈ 1.0' کو کریش کردیگا..
خلاصہ یہ کہ 'ہزبینڈ 1.0' ایک بہت اچھا پروگرام ہے لیکن اس کی 'میموری' محدود اور نئے ایپلی کیشنز جلدی سیکھنے کی قابلیت انتہائی کم ہوتی ہے.. آپ کو کچھ اضافی سوفٹ ویر کی ضرورت پڑے گی تا کہ اس کی یاد داشت اور کارکردگی میں بہتری آئے..
اس کے لیے ہم آپ کو 'کوکنگ 3.0' اور 'میک اپ 7.0' تجویز کرتے ہیں.
ٹیکنیکل سپورٹ

0 comments:

اگر ممکن ہے تو اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔