عورتیں مردوں سے زیادہ پیچیدہ ہوتی ہیں جبکہ مرد بہت سادہ ہوتے ہیں..
جی ہاں.. ہم بہت ہی "سمپل" ہیں!!
وجہ، دونوں کے دماغ کا بہت ہی مختلف ہونا ہے..
مردوں کا دماغ بہت منفرد ہوتا ہے، عورتوں کو یہ پتہ ہی نہیں چل رہا ہوتا ہے کہ مرد کھانا کھا رہا ہے، اسے سن رہا ہے، خبریں دیکھ رہا ہے یا لڑکی کے بارے میں سوچ رہا ہے..
لمبی سانس لیں اور ہمارے دماغ کو سمجھنے کی کوشش کریں، بسم اللہ
مردوں کا دماغ مختلف چھوٹے چھوٹے ڈبوں سے مل کر بنا ہوتا ہے، ہر چیز کے لیے ایک ڈبہ.. مثلا کار کے لیے الگ ڈبہ، پیسے کیلیے الگ ڈبہ، نوکری کے لیے الگ، آپ کے لیے الگ ڈبہ، بچوں کے لیے الگ اور آپ کی اماں حجور کے لیے بھی دماغ کے کونوں کھدروں میں ایک الگ ڈبہ
اب ان ڈبوں کے لیے ایک قانون ہم نے بنایا ہوتا ہے کہ ایک ڈبہ دوسروں ڈبے سے "ٹچ" نہیں کرنا ہے.. یہی وجہ ہے کہ جب ہم کسی مخصوص موضوع پر بات کرتے ہیں تو ہم اسی مخصوص ڈبے کو کھولتے ہیں اور صرف اسی موضوع کو "ڈسکس" کرتے ہیں جو اس ڈبے میں ہوتا ہے، بحث ختم کرتے ہیں اور ڈبے کو دوبارہ احتیاط سے بند کردیتے ہیں کہ وہ باقی ڈبوں کو ٹچ نہ ہونے پائے!
امید ہے سمجھ رہے ہونگے میری بات..
اب آئیے عورتوں کے دماغ کی طرف.. جو مردوں سے بالکل ہی مختلف ہے، یہ دماغ تار کے ایک بڑے پہیے سے بنا ہوتا ہے جس میں ہر چیز دوسری سے جڑی ہوتی ہے، پیسہ گاڑی سے گاڑی نوکری سے نوکری آپ سے آپ بچوں سے اور بچے آپ کے بچوں کی ماں سے!!
نہیں سمجھے؟
یار وہ بچپن میں ہم جو اکثر اینٹوں کو ایک ساتھ لائن میں کھڑا کردیتے تھے اور پھر ایک اینٹ کو ہلکا سا دھکہ دے کر سب اینٹوں کو ایک دوسرے کے اوپر گرنے کا تماشا دیکھا کرتے تھے.. بالکل اسی طرح
یعنی عورتوں کا دماغ ایک طرح سے "انٹرنیٹ سپر ہائی وے" ہے جسے چلانے کے لیے جو طاقت کام کرتی ہے اسے "ایموشنز" کہتے ہیں اور یہی ایک وجہ ہے کہ عورتوں کو ہر چیز یاد رہتی ہے!
ظاہری سی بات ہے کہ جب آپ کسی واقعے کو جذبات سے جوڑ دیتے ہیں تو جب تک وہ جذبات انگڑائی لے کر بیدار ہونگے آپ اس واقعے کو نہیں بھول سکتے..
یہی چیز مردوں کے ساتھ بھی ہوتی ہے مگر کم کم، کیونکہ ہم تھوڑے لاپرواہ ہوتے ہیں جبکہ عورتیں ہر چیز کی پرواہ کرتی ہے اور انہیں اس کام میں مزہ بھی آتا ہے..
اچھا، ایک اور ڈبہ بھی ہمارے ذہن میں ہوتا ہے جس کے متعلق عورتوں کو کوئی آگاہی نہیں ہے، اس ڈبے کو "خالی ڈبہ" کہتے ہیں جس میں کچھ بھی نہیں ہوتا۔۔ جی ہاں ایک خالی ڈبہ، جو سارے ڈبوں میں ہمارا "فیورٹ" ہوتا ہے
یعنی مردوں کو اگر موقع دیا جائے تو وہ ہر وقت اس "خالی ڈبے" میں جانا پسند کریں گے.. یہی وجہ ہے کہ ہم کوئی کام آخر تک کر بھی دیتے ہیں مگر مکمل غائب دماغی کے ساتھ جیسے "فشنگ" اور عورتوں کی باتیں سننا!
ناؤ ڈو یو فیل می؟
اور ابھی تو خیر سے کچھ سال پہلے "یونیورسٹی آف پنسلوانیا" نے مردوں کے دماغ پر ایک "ریسرچ" کی ہے جس سے یہ ثابت بھی ہوگیا کہ مردوں کے پاس وہ خصوصی صلاحیت ہے کہ وہ کامل لا شے کے بارے میں بھی سوچ سکتے ہیں یعنی
"تھنکنگ اباؤٹ ایبسیلوٹلی نتھنگ"!!
عورتیں یہ نہیں کرسکتیں، ان کا دماغ بند نہیں ہوتا اور وہ "خالی ڈبے" کو بھی نہیں سمجھ سکتیں اور یہ دیکھنا ان کو مشتعل کرنے کے لیے جلتی پر تیل کا کام کرتا ہے کہ ایک مرد کچھ بھی نہ کرنے (نتھنگ) میں شدید مصروف ہو!!
0 comments:
اگر ممکن ہے تو اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔