Friday, 13 April 2018

اردو لکھنا اب بہت ہی آسان؛ بولتے جائیں اور موبائل لکھتا جائے گا




چند سالوں میں سوشل میڈیا کے اندر اردو کو بہت فروغ ملا ہے اور لوگ اب اس پلیٹ فارم پر نستعلیق اردو میں ہی لکھنا اور جواب دینا چاہتے ہیں - اس بات کو مد نظر رکھتے ہوئے تقریبا ہر موبائل/سمارٹ فون میں اردو کی بورڈ رکھا جاتا ہے لیکن چونکہ نستعلیق اردو لکھنا مشکل کام ہے اس لیے ہماری لکھنے کی رفتار بہت کم ہوتی ہے -

اس مسئلے کا حل گوگل نے تلاش کیا ہے اور جی بورڈ کے نام سے ایک ایپلیکیشن بنائی ہے جس کے ذریعے آپ بول کر اردو لکھوا سکتے ہیں - یہ حیرت انگیز ایپلیکیشن آپ کو پلے سٹور پر آسانی کے ساتھ جی بورڈ کے نام سے مل جائے گی جس کے بعد آپ اسے اپنے ڈیفالٹ کی بورڈ کے طور پر رکھ کر آسانی کے ساتھ اردو لکھوا سکتے ہیں - یہ نہ صرف نستعلیق اردو بلکہ رومن اردو لکھنے کی بھی صلاحیت رکھتا ہے -

اس حوالے سے مزید سوالات آپ تبصرے کے ذیل میں بھیج سکتے ہیں

0 comments:

اگر ممکن ہے تو اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔